ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد۔ واہ کینٹ چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کی حدودپر قائم گاڑیوں کے اتوار بازار کے نام پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس زذاہد نذیر ،آپریشن آفیسر ایس پی او اقبال کادیگر آفیسرز کے ہمراہ بھر پور کریک ڈائون۔ ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے عوامل کا سد با ب ہو گیا۔ عوامی حلقوں کا موٹر وے پولیس کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہائی وے اینڈموٹر وے پولیس احسن عباس نے چند روز قبل کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی واہ کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

مذکورہ سیمینار میں مقامی میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے ٹریفک سے متعلق اہم امور کی جانب انکی توجہ مبذول کرائی گئی جس پر ڈی آئی جی احسن عباس نے بیٹ کے ذمہ داران کو ان کے سدباب کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ادھر موٹر وے پولیس نے واہ موٹر و دیگریونینز واہ کینٹ کی کوارڈینیشن سے این ایچ اے کی حدود میں غلط پارکنگ سے متعلقہ لائحہ عمل طے کیا اور اس پر عملدرآمد کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے سخت موقف اختیار کیاگیا جو عرصہ دراز سے متعدد عوامی شکایات کے باوجود تعطل کا شکار تھا۔

علاوہ ازیں جی ٹی روڈ نزد شریف ہسپتال لالہ رخ واہ کینٹ انڈر پاس کے اطراف ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کر کے تجاوات مافیا سے واگزار کرا دیا گیا یاد رہے کہ گاڑیوں کے اتوار بازار کا گھمبیر مسئلہ عوامی مشکلات کا سبب بن رہا تھا جس کی بابت متعلقہ اداروں کو متنبہ بھی کیا گیا تھا کہ جی ٹی روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کی بھرمار جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کی حدود میں گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سیکیورٹی رسک کا موجب بن رہی تھی تاہم اس کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیںڈی آئی جی کے احکامات پر موٹر وے پولیس ان ایکشن ہو گئی گذشتہ دو ہفتوں سے گاڑیوں کے اتوار بازار میں ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے عوامل کا سدباب کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا گیا تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی حدود میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہئے تاکہ مستقبل میں بھی ایسے عوامل نظر نہ آئیں، جن کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال ، ترنول0300-5128038