دل والے اور باجی راو مستانی میں ٹکر نہیں، دونوں ہٹ ہوں گی : دپیکا

Deepika

Deepika

بالی ووڈ (جیوڈیسک) یاد رہے کہ آج سے آٹھ برس پہلے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے دپیکا نے کریئر کا آغاز کیا تھا اوراس کو شروع ہی میں ایک ہٹ فلم مل گئی تھی ، جس کے بعد اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دپیکا نے اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ کئی مسائل پر بات کی۔

حال ہی میں بھارت میں عدم برداشت کے معاملے پر شاہ رخ خان اور عامر خان کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 2015 کے اوائل کے مہینوں میں ’مائی چوائس‘ نام کے ویڈیو کے تعلق سے دیپکا بھی تنازعات میں گھر گئی تھیں ۔ دپیکا کہتی ہیں کہ فنکاروں کو جان بوجھ کر متنازع مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے۔

101 فیصد ایسا ہی ہوتا ہے کہ ہم فنکاروں کو بہت آسانی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔