“دل والے” نے “باجی راؤ مستانی” کو مات دے دی

Dilwale vs Bajirao Mastani

Dilwale vs Bajirao Mastani

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ریلیز ہونے والی دو بڑی فلمیں “دل والے” اور”باجی راؤ مستانی” کے درمیان بڑا سخت مقابلہ تھا

جہاں فلم دل والے میں بالی ووڈ کی شاندار جوڑی شا ہ رخ خان اور کاجول نے اداکاری کی جبکہ باجی راؤ مستانی میں دپیکا پاڈکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دل والے نے بھارت میں پہلے روز 21 سے 22 کروڑ جبکہ باجی راؤ مستانی 10 سے 12 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔