آئندہ دو ایام کے اندر ڈنگہ کی مختلف سڑکوں کی پیچ ورک کا کام شروع کر دیا جائیگا: وجاہت حفیظ

Dinga

Dinga

ڈنگہ : چیف آفیسر ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر ڈنگہ وجاہت حفیظ صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ دو ایام کے اندر ڈنگہ کی مختلف سڑکوں کی پیچ ورک کا کام شروع کر دیا جائیگا جس سے ڈنگہ شہر کے اندر جہاں سے سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں اُن کی تعمیر و مرمت سے ٹریفک کے بہائو میں روانی آئے گی ، اس کے ساتھ ساتھ ہر محلہ گلی سڑک کو عملی طور پر جا کر دیکھ رہا ہوں ، ناجائز تجاوزات اور صفائی کے معاملہ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

جہاں پر ناجائز تجاوزات عوام الناس دیکھیں یا صفائی کی صورتحال ابتر نظر آئے میں روزانہ ڈنگہ دفتر میں بیٹھتا ہوں مجھے مل کر یا ٹیلی فون پر عوام الناس اپنی شکایات نوٹ کرائیں 24 گھنٹے کے اندر ہر صورت اُن کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

میں اور میرا ماتحت عملہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب کی قیادت میں پوری تندہی اور مستعدی سے میدانِ عمل میں ہیں اور مثالی اقدامات کرنے کے جذبات رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ قصاب حضرات کو بھی مل کر یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طور پر اپنے دُکانوں کے آگے جالیاں لگائیں تا کہ گرمی کے باعث گوشت مکھیوں و مچھروں سے بچ سکے اور بیماریاں نہ پھیل سکیں۔