رات کا کھانا دیر سے کھانے سے بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

Dinner with Family

Dinner with Family

ماہرین نے کہا ہے کہ جب ہمارا جسم سونے کے لیے تیار ہوتا ہے تو اس کا بلڈ پریشر بھی دیگر اوقات کی نسبت 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد ہمارے جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمونوں (اسٹریس ہارمونز) کا اخراج ہوتا ہے جو ہمارے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتے ہیں۔

کھانے کے دو گھنٹے بعد تک یہی کیفیت برقرار رہتی ہے جس کے دوران یا تو ہمیں نیند ہی نہیں آتی اور اگر آتی ہے تو وہ بھرپور نہیں ہوتی۔

بیماری کے خطرات سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ رات کا کھانا سونے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیا جائے۔