سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد ایرانی سفارتکار ریاض سے وطن روانہ

Tehran vs Riyadh

Tehran vs Riyadh

ریاض (جیوڈیسک) عرب نیوز کے مطابق ایرانی سفارتکار منگل کی رات کو سعودی عرب سے روانہ ہوئے۔ سعودی حکومت نے انہیں ملک چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ریاض سے جانے والے سفارتکاروں کی تعداد 30 ہے۔

وہ ریاض میں سفارتخانے اور جدہ کونسلیٹ میں کام کر رہے تھے۔ سعودی عرب کا سفارتی عملہ پہلے ہی ایران سے واپس پہنچ چکا ہے۔ سوڈان اور بحرین کے بعد کویت نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں سعودی مندوب عبداللہ المعلمی کے مطابق ایران دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے تو تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں۔