دیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

Dir

Dir

دیر (جیوڈیسک) پینگل سے رنگ محلہ مالاکنڈ جانیوالی گاڑی قلنگی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔

زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مرنیوالوں میں دو مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔ پولیس نے کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔