ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی پوسٹ کیلئے ڈیڈ لائن ختم

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کا اہم عہدہ خالی ہے۔ پوسٹ کیلئے اشتہار کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی۔ ماضی کے کسی نامور کرکٹر نے عہدے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

بورڈ سے نکالے گئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید ڈائریکٹر بننے کے خواہشمند ضرور تھے تاہم پی سی بی میں دو دہائیاں انجوائے کرنے والے ہارون رشید کو بورڈ حکام نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔

ایک اور سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم بھی عہدے کیلئے درخواست جمع کروا چکے ہیں اور وہی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔