معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج، تین روز قبل با اثر شخص نے نئی آبادی لکھنیکے کی رہائشی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، پولیس کی طرف سے سادہ کاغذپر انگوٹھے لگوا لئے تھے۔ میڈیا کی ٹیم موقع پر پہنچنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نواحی گائوں نئی آبادی لکھنیکے کی رہائشی 14 سالہ معذور لڑکی سے با اثر شخص شہباز نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں زبردستی زیادتی کی کوشش کی تھی، تین روز گزرنے کے باوجود با اثر شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا، اخبارات میں خبروں کی اشاعت اور میڈیا کی ٹیم متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچنے پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد، والدہ ، بھائی اور اہل علاقہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان انتہائی غریب جبکہ ملزم انتہائی با اثر ہے جس کی وجہ سے مقامی پولیس ملزمان سے ساز باز ہو چکی ہے اور تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا، جبکہ ملزم پارٹی دھمکیاں دے رہی ہے، محمد اکرم نے بتایا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سادہ کاغذ پر زبردستی انگوٹھے لگوا لئے تھے، ہماری ملزم پارٹی سے کوئی صلح نہ ہے، متاثرہ خاندان کا اعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ہم نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔