معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ہر ممکن مدد کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت

Disabled People Helping

Disabled People Helping

زیارت (نمائندہ ) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے کہا ہے کہ معذور افراد ہماریب معاشرے کا لازمی حصہ ہیں ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ گفتگو انہوں نے بیت المال کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چئیرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مختلف محکموں کی طرف سے معذور افراد کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائیگا ۔اس مو قع پر انجمن معذوران بلوچستان کے سر پرست اعلیٰ محمد ابراہیم بلوچ ،ضلعی صدر حضرت علی کاکڑ ،نائب صدر شمس الدین زیارتوا ل ،تحصیل نائب صدر ہشام الدین بشر دوست اور کثیر تعداد میں معذوروں اور ان کے لواحقین نے شرکت کی معذور افراد نے انجمن کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم بلوچ ، ڈپٹی کمشنر زیارت اور ضلعی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو خراج تحسین پیش کی اور اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے معذور افراد کے کوٹے پر فوری طور پر عملدرآمد کا بھی وعدہ کیا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کیجانب سے معذوروں کے لئے پیکج پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔