تباہی سے قبل طیارے کے پائلٹوں کے آخری الفاظ کیا تھے؟

Aircraft Pilots

Aircraft Pilots

ماسکو (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے جنوبی شہر روستوف آن ڈان میں پرواز کے دوران گر کر تباہ ہونے والے پائلٹوں کی آخری گفتگو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں وہ ایئر کنٹرول روم سے موسم کی صورتحال کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

سات منٹ کی اس گفتگو میں پائلٹس بار بار موسم کے بارے میں دریافت کرتے رہے کہ اچانک جہاز کو حادثہ پیش آ گیا اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ فضائی کمپنی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 981 روس کے دارالحکومت ماسکو سے 950 کلومیٹر دور روستوف آن ڈان شہر کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس افسوس ناک حادثے میں چار بچوں سمیت باسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔