کفار نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو حق سے ہٹانے کے لئے بڑی تکلیفیں دیں، احمد مدنی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے رہنماء مولانا احمد مدنی نے مسجد عمر فاروق ڈھڈی والا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کفارنے آپ ۖاور آپ کے ساتھیوں کو حق سے ہٹانے کے لئے بڑی تکلیفیں دیں،آپ نے کسی حال میں بھی دعوت دین ِاسلام نہ چھوڑی۔

عقبہ بن ابی معیط نے آپ ۖکے گلے میں چادر لپیٹ کرگلا گھونٹ کرنعوذباللہ مار ڈالنے کی کوشش کی ،ابو جہل ایک بھاری پتھر لیکر نبی پاک ۖکا سر کچلنے چلاتھا،اور ایک موقعہ پر اس نے آپۖ کو زخمی بھی کیا،حتی کہ سن7نبوی میںمشرکین نے پغمبرِآخرالزمان اور ان کاساتھ دینے والوں کے خلاف یہ عہدوپیمان کیاکہ نہ ان سے شادی بیاہ کریں گے ، نہ خریدوفروخت کریں گے ، نہ ان کے ساتھ اُٹھیںبیٹھیں گے،نہ بات چیت اور نہ میل ملاپ ہوگا۔

اس بائیکاٹ کے نتیجہ میںحالات نہایت سنگین ہوگئے اور وہ سب ایک گھاٹی میں محصور ہو کر رہ گئے ،غلہ اور سامان خورد ونوش کی قلت کی وجہ سے انھوںنے درختوں کے پتے اورسوکھے چمڑے کھائے یہاں تک کہ بچوں کے رونے کی آوازیں مکہ میں لوگوں کو سنائی دیتیں تھیں۔

مگر ان سارے حالات کے باوجود وہ پیچھے نہ ہٹے آج ان کی قربانیوں سے یہ دین ہمیںملارب العالمین ہمیں بھی استقامت سے دین پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے۔