بددیانت افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا :قمر زمان چودھری

Qamar Zaman Chaudhry

Qamar Zaman Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بد دیانت افراد کو قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔

بدعنوانی سے انکار” کا نعرہ ڈاک ٹکٹ پر شائع کیا جائے گا ۔ چیئرمین نیب قمر زمان کا کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کا اعلان ۔ قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر بوجھ قرار۔ کرپشن کے خلاف نعروں کی مقبولیت سے اس برائی کے خاتمے کی امید کا اظہار۔

احتساب کے قومی ادارے کے سربراہ نے کرپشن سے معاشرتی خرابیاں گنوائیں اور اس کے خاتمے کے فوائد اور اینٹی کرپشن اقدامات کی تفصیلات بتائیں ۔ چوہدری قمر زمان کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خلاف آگاہی مہم چلا رہا ہے ، “بدعنوانی سے انکار” کا نعرہ ڈاک ٹکٹ پر شائع کیا جائے گا۔