نافرمان بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھے باپ کو تشدد کرکے ابدی نیند سلا دیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) خون سفید ہو گیا واہ کینٹ کے علاقہ لوسرشرفو میں نافرمان بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھے باپ کو آہنی راڈوں اورڈنڈوں سے تشدد کر کے ابدی نیند سلا دیا باپ بیٹے کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فریاد کرتا رہا مگر بے رحم بیٹے نے بوڑھے باپ کی ایک نہ سنی اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

باپ کی چیخ و پکار اہل محلہ سن کر موقع پر پہنچ گئے اور دیکھا کہ بابا فرید تڑپ تڑپ کربیٹے سے فریاد کر رہا ہے ، مگر بیٹا جنونی حالت میں جائیداد ہتھیانے کی خاطرپاگلوں کی طرح باپ کو پیٹ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لوسر شرفو کا رہائشی بابا فرید جو کہ ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا جسکی جی ٹی روڈ نواب آباد میں کروڑوں روپے مالیت کا ذاتی پلازہ ہے اس کے دو بیٹے باپ کے ساتھ رہتے تھے، اس کے بیٹے ثاقب نے جو نشئی تھا باپ کی معمولی ڈانٹ پر طیش میں آ گیا اور بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایاڈالا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ واہ صدر کے ایس ایچ او محمد عباس اور تفتیشی آفیسرنذر محمود نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور پوسٹمارٹمام کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی اور قاتل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی بیٹا باپ کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038