پائی خیل کی خبریں 29/3/2017

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار)”میڈیا”کی خبر پر ایکشن لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین کو مجموعی طور پر 20 لاکھ 1 ہزار روپے کا چیک تقسیم تفصیلات کے مطابق لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین بیلدار، پمپ آپریٹرجنہوں نے گزشتہ روزسب ڈویژن ڈویلپمنٹ محکمہ انہارمیانوالی کے آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کی اورمطالبہ کیاتھاکہ ہمیں سابقہ 10مہینوں کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے جائے ۔جوکہ ”میڈیا”نے ان کی بھوک ہڑتالی احتجاج اورمطالبہ کی خبرشائع کی تومتعلقہ اعلیٰ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ملازمین کومجموعی طورپر20لاکھ 1ہزارروپے کاچیک تقسیم کردیا۔جس سے فی کس ملازم سات ماہ کی تنخواہ مبلغ87000ہزارروپے دے دیے ۔جس سے ملازمین خوشی سے پھولے نہ سمائے اور”پائی خیل میڈیا”کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل کانواحی علاقہ دندی شریف مسائل کاشکارباسی پریشانی سے دوچارتفصیلات کے مطابق پائی خیل کی نواحی یوسی دلیوالی کا علاقہ دندی شریف میںسیوریج کانظام نہ ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں کاگندہ پانی گلیوں اورسڑکوں پرکھڑاہوکرجوہڑوں کی شکل اختیارکرگیاہے اورسڑکوں پربڑے بڑے گھڑے بن چکے ہیں ۔پیدل اورٹریفک کاچلنادشوارہوگیاہے ۔جوہڑوں کاگندہ پانی مچھروں کی افزائش کاباعث بناہواہے جس سے علاقہ میں ملیریااوردیگرامراض کی وباپھیل چکی ہے ہرگلی کوچے میں گندگی کے پڑے ڈھیروں نے راستے سکڑادیے اورموذی امراض کاموجب بن رہے ہیں ۔علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلزوبوائزہائی سکول نہ ہونے سے غریب اورناداروالدین پریشانی سے دوچارہیں اوراکثربچیاں اوربچے علم کی روشنی سے محروم ہوجاتے ہیں۔ علاقہ میں مویشیوں کوبروقت ویکسین کے ٹیکے نہیں لگتے اکثرمویشی موذی امراض کاشکارہوکرہلاک ہوجاتے ہیں شہرکے گلی کوچوں میں آوارہ کتے پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ادھرگرانفروشوں نے اشیاء ضروریہ کے من مانے ریٹ مقررکرکے لوٹ مارکاسلسلہ شرو ع کررکھاہے عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ ملک ساجدامیر،حاجی بشیرحسین ،الحاج خادم حسین ،منہاس ودیگرنے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے
پائی خیل(نامہ نگار)گرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی سپلائی لائن بوسیدہ ہوگئی تبدیلی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق دائودخیل ،گندہ شریف ،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ ،پائی خیل اورمضافات کوگرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی کے کھمبوں کی سپلائی کی تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں کھمبے زنگ آلودہوچکے ہیں بجلی سپلائی لائن پراوورلوڈپڑنے سے بجلی کی وولٹیج میں اکثرکمی بیشی رہتی ہے جس سے صارفین کی گھریلوالیکڑونکس اورالیکڑک اشیاء جل جانے کاخدشہ رہتاہے دریں اثناء سپلائی لائن پربھاری بھرکم لوڈ پٹرول پمپس ،کریشر،ویلڈنگ پلانٹ اورچھوٹے بڑے انڈسٹری کارخانے لگادیے گئے ہیں ۔جس سے وولٹیج کم ہونے سے استری ،ریفریجریٹراورالیکڑک پنکھے نہیں چلتے ۔ عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ غلام رسول خان ،محمدافضل خان ،عرفان خان اوردیگرنے وفاقی حکومت اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ پائی خیل موچھ محمدیاروالہ سوانس اوردیگرمضافات کوبجلی کی سپلائی کے لئے ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے مقام پرگرڈاسٹیشن کاقیام عمل میں لاکرصارفین کی پریشانیوں کاازالہ کیاجائے ۔