ضلع استور میں برفباری ، کئی علاقوں کا راستہ منقطع ہوگیا

Snowfall

Snowfall

گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔استور میں شدید برفباری سے نہروں میں بھی پانی جم گیا ہے اور کئی علاقوں کے راستے بھی منقطع ہو گئے ہیں ۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ، اور دیامر میں دوسرے روز بھی برفباری جاری ہے ،استور میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

پانی جم جانے سے واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہے ،شہر میں پانی کی قلت ہے،متعدد مقامات پر راستے بند ہو نے سے آمد و رفت متاثر ہے،مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی بڑھ گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد،فاٹااور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔