ضلع بدین میں معروف بزرگ سید سمن سرکار کے سالانہ میلے کی تقریبات کا سلسلہ جاری

Badin Dargah Samman Sarkar

Badin Dargah Samman Sarkar

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں معروف بزرگ سید سمن سرکار کے سالانہ میلے کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، میلے میں ایرانی سرکس، اونٹ اور گھوڑوں کی خرید و فروخت اور زائرین کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔

بدین کے نواحی شہر پنگریو کے قریب لاڑ کے نام سے مشہور سید سمن سرکار کے پچاس ویں عرس کی تقریبات روایتی جوش و خروش سے جاری ہیں میلے میں نہ صرف ضلع بدین بلکہ تھر اور سندھ بھر سے زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے مزار پہ دھمال بھی ڈالی جاری ہے اورمختلف فنکار بھی گیتوں کے ذریعے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

جبکہ مزار کے احاطے میں زائرین نے پڑائو ڈال رکھے ہیں،سورج ڈھلتے ہی رنگ اور روشنیوں کا سیلاب آ جاتا ہے مزار پہ برقی قمقموں کی بہار دکھائی دیتی ہیے اور میلے میں لگائے جانے والے بازار بھی جگمگا اٹھتے ہیں بجلی سے چلنے والے جھولے سرکس تھیٹر میں بھی جھلمل جھلمل کرتی روشنیاں میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میلے سندھ کی ثقافت کا ایک اہم حصہ اور لوگوں کی تفریح کا بہترین ذریعہ ہیں ،دوسری جانب میلے سندھ کی ثقافت و روایت کا قدیم حصہ ہیں اور ان میلوں میں گھوڑوں اور اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے ہوں تو میلے کی رونقوں کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلوں میں سندھ بھر سے اعلی نسلی گھوڑے لائے گئے ہیں جبکہ یہ مقابلے باعث فخر سمجھے جاتے ہیں دلربا ،دھاڑیل، سوہنا ،راکٹ گولی ،ببر شیر سمیت دیگر درجنوں گھوڑے جب میدان میں اترتے ہیں تو شائقین عز عش کر اٹھے ہیں ان گھوڑوں کی سج دھج بھی قابل دید ہوتی ہے۔

جبکہ جیت نے والے گھوڑے مالکاں کو انعام سے بھی نوازا جاتا ہے، میلے اور عرس کی تقریبات پانچ روز تک جاری رہیں گی۔