ضلع بدین میں پولیو کا کیس ظاہر ہو گیا

Badin Polio Case

Badin Polio Case

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں پولیو کا کیس ظاہر ہو گیا یو سی راہوکی کی ایک سالہ بچی کو پولیو کی تصدیق ہو گئی بچی کا خاندان خانہ بدوش ہے اس لیئے پولیو کا وائرس بڑھنے کا خدشتہ بھی زیادہ ہوگیا۔

ضلعی پولیو آفیسر ڈاکٹر سنیل خواجہ کے مطابق یونین کونسل راہوکی کے گاؤں حاجی چنیسر جت میں ایک سالہ بچی عالم خاتون کو پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے ڈاکٹروں کےمطابق ایک ماہ قبل بچی کے جسم کے جز پولیو کے شبہ میں لیکر اسلام آباد رپورٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جس کی تصدیقی رپورٹ آ گئی ہے۔

دوسری جانب بچی میں پولیو کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں اس علاقے میں پہنچ گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق بچی کا خاندان خانہ بدوشوں سے تعلق رکھتا ہے جس کے باعث مزید کیس ظاھر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ضلع بدین سے تین اور ضلع سجاول سے دو پولیو وائرس کے کیس ظاھر ہو چکے ہیں۔