ضلع بدین سمیت اندونی سندھ کے بیشتر علاقے غربت کا شکار

Badin Conference

Badin Conference

بدین (عمران عباس) ضلع بدین سمیت اندونی سندھ کے بیشتر علاقے غربت کا شکار ہیں، بلخوص ضلع بدین کی ساحلی پٹی جہاں پر پینے کے پانی کی شدید قلت ہےوہاں پر حکومت اور سماجی اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ سماجی بہبود سندھ کی صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے بدین جیم خانہ ھال میں پاکستان فشر فوک فورم اور سوشل ویلفیئر ضلع بدین کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محکمہ سماجی بہبود ضلع بدین اور پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے ساحلی علاقوں میں لوگوں کو چھوٹے کاروبار کے سلسلے میں ملنے والے پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمیم ممتاز نے مزید کہا کہ محکمہ کے اندر کام کرنے والے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، اور سابقہ افسران جو اس محکمہ میں تھے ان کے پاس موجود سرکاری گاڑیاں بھی واپس کرائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کےلیئے اکیلے حکومت کچھ نہیں کرسکتی اس کے لیئے سماجی اداروں اور ڈدنرز کو حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔

شمیم ممتاز نے ساحلی علاقوں کے 19 افراد کو چھوٹا کاروبار کرنے کے لیئے سامان بھی دیا اور جیم خانہ حال میں لگائے گئے اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا، تقریب سے عبدالقادر چانڈیو، شاہد عمرانی، یاسین تنیو، غفار کھوسہ، مٹھن ملاح اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔