ضلع بھمبر کی تینوں سیٹیں انشاء اللہ تحریک انصاف جیتے گی: بیرسٹر سلطان محمود

 Barrister Sultan Mahmood

Barrister Sultan Mahmood

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کو بھی ٹھگوں، چوروں اور نوسر بازوں سے پاک کرکے چوہدری مجید اور راجہ فاروق حیدر کی مک مکاکی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے مجید اور اس کے حواریوں کی طرف سے لوٹی گئی پائی پائی کا حساب بھمبر کے میرپور چوک میں لینگے بھمبر کی تینوں سیٹوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر انعام الحق چوہدری کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انعام الحق چوہدری کی شمولیت سے ضلع بھمبر کی تینوں سیٹیں انشاء اللہ تحریک انصاف جیتے گی بھمبر کے لوگ ٹھگوں اور لیٹروں کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں حلقہ ایل اے 7 بھمبر کی سیٹ ڈاکٹر انعام الحق کو دے رہا ہوں ڈاکٹر انعام الحق حقیقی سیاسی اور عوامی نمائندے ہیں بھمبر کے لوگوں کی چوہدری صحبت علی مرحوم نے بڑی خدمت کی ہے۔

والد محترم کے بعد میں چوہدری صحبت علی کی سب سے زیادہ عزت و احترام کرتا ہوں 1996 میں مجھے وزیراعظم بنانے میں ان کا بڑا ہاتھ تھا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الحق کی شمولیت سے آج بھمبر میں نئی سیاست اور تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے تحریک انصاف آزاد کشمیرکی سب سے بڑی جماعت بنتی جا رہی ہے عوام نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت ملک سے راہ فرار اختیار کر چکی ہے اور اب نون لیگ کی قیادت کی بھی باری آنیوالی ہے آئندہ الیکشن میں مک مکا کی سیاست کرنے والوں کو امیدوار نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھمبر کے دونوں سیاسی عزیز طارق فاروق اور انوار الحق کشمیر کونسل اور حکومتی فنڈز سے الیکشن کمپین چلا رہے ہیں بھمبر کے لوگ با شعور، با ضمیر اور غیرت مند ہیں کشمیر کونسل اور حکومتی فنڈز سے نون لیگ اور پیپلز پارٹی والے لوگوں کے ضمیر نہیں خرید سکتے بھمبر کے لوگ عمران خان کے ویژن کو تقویت دینے ، چوروں ٹھگوںاور نوسر بازوں سے جان چھڑانے کیلئے ڈاکٹر انعام الحق اور تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیں تحریک انصاف کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور دن رات محنت کر کے ضلع بھمبر سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا صفایا کر دیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں نے جمہوری انداز میں آزادی کی تحریک شروع کر رکھی ہے جس کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے تحریک آزادی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے بین الاقوامی دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر جائوں گا مقبوضہ کشمیرکے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کرتے ہوئے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ بھمبرسے ہمیشہ وہی امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کو بیرسٹر سلطان محمود نے سپورٹ کیا ہے طارق فاروق اور انوارالحق کو بیرسٹر سلطان محمود نے ممبر اسمبلی بنوایا لیکن دونوں نے بیرسٹر سلطان محمود سے بیوفائی کی بھمبر کے دونوں سیاستدانوں نے بھمبر کے عوام کو یر غمال بنا رکھا ہے اور ان کے حقوق غصب کر رکھے ہیں دونو ں سیاسی عزیز حلقے میں پانچ سال بعد نظر آتے ہیں الیکشن کے بعد دونوں حلقہ سے غائب ہو جاتے۔

الیکشن قریب آتے ہی نمودار ہو جاتے ہیں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہ ہے میرے سیاست میں آنے سے دونو ں خوفزدہ ہیں میرا اور تحریک انصاف کا راستہ روکنے کیلئے دونوں نے مری میں ملاقات کی اور ہمارے راستہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کیلئے مشاورت کی ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی طاقت سے ان رکاوٹوں کو ختم کر کے ایک بال پر دو وکٹیں گرائوں گا بھمبر کے تینوں سیٹیں تحریک انصاف کے امیدوار جیت کر بیرسٹر سلطان محمود کو وزیراعظم بنانے میں معاون ثابت ہونگی جلسہ عام سے چوہدری محمد رزاق ، چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، عبدالرئوف کاشر،چوہدری محمد ریاض، چوہدری عنایت اللہ ، راجہ عدنان پرویز ، راجہ جاوید ، کائنات حبیب سمیت دیگر نے خطاب کیا اس سے قبل چوہدری صحبت علی کے قریبی ساتھی چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ نے بھی پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ عام کی صدارت صوبیدار نذیر احمد آف لس نے کی۔