ملکہ کی خبریں 26/3/2017

Chaudhry Mohammad Ali Tanveer

Chaudhry Mohammad Ali Tanveer

ملکہ (عمر فاروق اعوان) ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر نے نواحی موضع ملکہ میں ایک پرائیویٹ سکول (ایجو کئیر) میں یو م پاکستان کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی مٹی بڑی زرخیر ہے جس میں شہیدوں نے اپنے خون دے کر تاریخ میں اپنا نام رقم کروایا ہے ۔سکولوں میں زیر تعلیم بچے قوم کا سرمایہ ہیں ۔وزیر اعلی پنچاب نے اپنے دور میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر توجہ دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے گجرات کی سو سالہ تاریخ کو تبدیل کر کے ضلع چیئرمینی حاصل کی ہے ،انھوں نے کہا کہ میاں برادران نے جو ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے ہم اس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ،یہ عوام کا ہم پر بوجھ ہے ۔اللہ تعالی ہمیں استقامت اور ثابت قدمی دے ہم انشاء اللہ عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز پر فراہم کر یں گے ،انھوں نے کہا کہ بھمبر آزاد کشمیر کو سی پیک میں شامل کروانے میں چوہدری عابد رضا کی کاوشیں بھی شامل ہیں ،ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا ۔اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کے ساتھ مل گجرات بھرمیں روز گار کے مواقع فراہم کریں گے ۔ہماری کوشش ہو گی کہ ہم بھمبر زون میں شامل سی پیک فیکٹریوں اپنے غریب عوام کو روز گا ر فراہم کروائیں ۔اس موقع پر پرنسپل افضال احمد خاں ، عنصر محمود راجہ اور دوسرے مقررین نے یو م پا کستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے علاقوں کے بچے بہت محنتی اور قابل ہیں جنھوں نے گورنمنٹ سیکٹر میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔سکولوں میں زیر تربیت بچوں پر والدین کو خصوصی توجہ دینی چایئے ،تاکہ وہ کسی غیر ضروری سرگرمیوں کی طرف نہ چلے جائیں ۔ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر ۔ملک فیصل اعوان ۔عنصر محمود راجہ اور دوسرے افراد نے بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ملکہ(عمر فاروق اعوان )یوم پاکستان میوزیکل کنسلٹ آج پنچاب کالج کھاریاں میں ہو گا ۔گلو کار فلک شبیرپر فارم کریں گے ،تفصیل کے مطابق پنچاب کالج کھاریاں کی طر ف سے یوم پاکستان میوزیکل کنسرٹ آج ہو گا ،جس میں کالج کے طلباء شرکت کریںگے۔انٹر نیشنل گلو کار فلک شبیر پر فارم کریں گے ۔فلک شبیر اس سے قبل جشن یوم آزادی کے ناروے میںکئے گئے پروگرام کے علاوہ دیگر یورپین ممالک سمیت امریکہ میں پر فارم کر چکے ہیں ۔یو م پاکستان کے حوالے سے پنچاب کالج کھاریاں میں رنگا رنگ پروگرام آرگنائز کیا جا رہا ہے ۔پروگرام کے آرگنائزر پرنسپل پنجاب کالج کھاریاں خالد مرزا ہوں گے۔