کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 13/5/2017

Dera Kotla Arab Ali Khan

Dera Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) موضع جے پور میں ضلع کونسل کو دو سوکنال کی اراضی وقف کر دی ہے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کامزیدکہناتھاکہ 77کنال اراضی کاانتقال کروا دیاگیاہے۔ باقی ماندہ اراضی کا انتقال پراسیس میں ہے۔ ہم انشااللہ ڈسٹرکٹ کونسل کے اثاثہ جات میں اضافہ کریں گے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی زیادہ تر اراضی اور اثاثہ جات کی واہگزاری کروالی گئی ہے اور مزید کام جاری ہے۔ انشااللہ ہر یونین کونسل میں کم از کم ایک فیملیز اینڈ چلڈرن پارک تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تما م یونین کونسلز میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا نظام متعارف کروانے کیلئے بھی ورکنگ جاری ہے۔انسان اگر نیت کرلے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی تما م رکاوٹیں دور کر دیتے ہیں۔ ضلع گجرات کی تمام دیہی کونسلوں کے رہائشیوں کو بھی وہی سہولیات لینے کا حق ہے جو شہری کونسلوں کے شہری حاصل کر رہے ہیں۔ تمام چیئرمین یونین کونسل اس سلسلے میں اپنی اپنی یونین کونسل میں ترجیحی بنیادو ں پر اپنے مسائل حل کررہے ہیں حالیہ ترقیاتی سکیمیں بھی اسی کا تسلسل ہیں جس میں گجرات کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام شروع ہور ہے ہیں۔ ہم نے رستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی طرف توجہ نہیں دینی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں رکھنا ہے۔ کیچڑ اچھالنے اور رکاوٹ ڈالنے والی سیاست کے لئے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) چوہدری شفقات عدالت کی بنیادی مرکز صحت گوچھ ،خیرگھنسار اور چڑیاولہ کی ہیلتھ کونسلزکے اجلاس میں شرکت۔ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ گرانٹس اور کمیونٹی کی طرف سے اکٹھے کئے گئے فنڈز کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اس سلسلے میں ضروری کاموں کی لسٹیں تیار کی گئیں اور اگلے ہفتے میں کام شروع کروانے کا عزم بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایس او ٹوڈسٹرکٹ چیئرمین گجرات چوہدری شفقات عدالت کاکہنا تھاکہ تمام ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسل کو فعال کر دیا گیا ہے اور اس میں ایکٹو لوگوں کو شامل کیا گیاہے جوکہ ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ اس دوران اجلاسوں میں شرکت کرنے والوں میں لالہ اشرف ،حاجی احمد گوچھ، راجہ فاروق ، ٹھیکیدار شبیر خیر گھنسار اور بائو اکمل ، راجہ ایوب چڑیاولہ شامل تھے۔