ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر 1122 ڈاکٹر طارق سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پانچ یوم قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید گذشتہ روز اسلام آباد الشفاء ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

جس کے بعد ان کی میت گذشتہ شب جھنگ لائی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی میت کو رات کے وقت ہی ان کے آبائی گائوں چک گوانس والا میں لے جایا گیا جہاں پر آج صبح نو بجے ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسرریسکیو 1122 سرگودھا مظہر شاہ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر،ڈی سی او غازی امان اللہ،مختلف اضلاع سے ریسکیو 1122 کے ڈی ای اوز،منتخب عوامی نمائندوں،ای ڈی اوز،سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی علاوہ ازیں ریسکیوراہلکاروں نے گارڈ آف انر اور سلامی پیش کی۔ مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان چک گوانس والا میں سپرد خاک کر دیا۔