ضلع کیچ : فائرنگ سے بلوچی زبان کے شاعر رحمت اللہ شوہاز جاں بحق

Gun

Gun

کیچ (جیوڈیسک) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچی زبان کے شاعر رحمت اللہ شوہاز جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹر کالج بلیدہ کے لائبریرین اور شاعر رحمت اللہ شوہاز موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے بازار کی جانب جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔

جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ترجمان حکومت بلوچستان جان بلیدی نے بلیدہ میں رحمت اللہ شوہاز کے قتل کی مذمت کی ہے۔