آل ڈسٹرکٹ سائوتھ بنک الفلاح فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون سے جاری آل ڈسٹرکٹ سائوتھ بنک الفلاح فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں بدر میموریل نے مد مقابل بغدادی یونین کو 2-0سے زیر کردیا بدر میموریل کی جانب سے دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں اسٹرائیکر اختر بلوچ نے بالترتیب 49اور 51ویں منٹ میں اسکور کئے ۔

دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گذری بردارز نے ینگ کھڈہ بستی کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 5-0سے شکست دیدی ،گذری برادرز کے محمد نقاش اور محمد قاسم نے 2،2جبکہ ذیشان نے ایک گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں انور عیسیٰ کلب نے کراچی ککرز کو 4-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے آصف ،اویس ،شاہ صادق اور محمد علی نے گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ٰونس لعل ،حبیب ،سرور اور اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔