کلری یونین نے ینگ کلاکوٹ اور تنظیم اسپورٹس نے بلوچ فائٹر کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں تنظیم اسپورٹس نے مد مقابل بلوچ فائٹر کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے مختار نے 2جبکہ فاروق نے ایک گول اسکور کئے ،دوسرے میچ میں کراچی محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط حریف گذری برادرز کو 2-1سے ہرادیا کراچی محمڈن کی جانب سے رضوان نے کھیل کے 17ویں اور 47ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کئے گذری برادرز کے فیروز نے 20ویں منٹ پر واحد گول اسکور کیا ۔

تیسرے میچ میں کلری یونین نے کانٹے دار معرکے کے بعد ینگ کلاکوٹ کو 1-0سے مات دیدی فاتح ٹیم کے تحسین نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔چوتھے میچ میں ہمالیہ محبوب نے مد مقابل حبیب الیون کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکراگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض یونس لعل ،جاوید ابراہیم ،حبیب سرور ،اقبال ،یوسف فیفا اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میش کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔