بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں3اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں ینگ اسلام ایف سی نے عمدہ اور دلچسپ کھیل کی بدولت حریف آزاد بلوچ کو باآسانی 5-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا ۔میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے شفیع کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ خیر محمد اور جاوید نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔

دوسرے میچ میں پاک اسپورٹس کلب نے مد مقابل بدر میموریل کو 4-1سے ڈھیر کردیا پاک اسپورٹس کے شمسیر نے خوبصورت ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3گول اسکور کئے جبکہ عامر نے ایک گول اسکور کیا بدر میموریل کا واحد گول اعظم نے اسکور کیا ۔تیسرے اہم میچ میں پھول پتی اسٹار نے سیلف گول کی بدولت کلاکوٹ اسٹار کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض یونس لعل ،انور شاہ ،اعظم ،سرور ،یوسف فیفا ،حبیب اور واجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔