بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Football tournament

Football tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں ظہور شہید فٹ بال کلب نے مد مقابل پھول پتی بلوچ کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے امیر بخش نے کھیل کے 29ویں منٹ اور ناصر نے کھیل کے 41ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پھول پتی بلوچ کا واحد گول کھیل کے آخری لمحات میں امیر بخش نے اسکور کیا ۔

دوسرے میچ میں ینگ ہلال فٹ بال کلب نے مد مقابل لسبیلہ اسپورٹس کو 2-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ینگ ہلال کی جانب سے عمران نے 21ویں اور HBLکے سابقہ اسٹرائیکر کھلاڑی عاطف نے کھیل کے دوسرے ہاف میں 46ویں منٹ پر شاندار گول اسکور کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض یوسف منصوری ،عامر اورانور شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر یعقوب اور اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔