ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عاکف کے بھانجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سنٹرل کے وائس چیئرمین محمد عاکف خان کے بھانجے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

ان کی ناگہانی موت پر سندھ ٹگاوار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عتیق رحمت اللہ ،کراچی ٹگا وار کے صدر عزت الدین ،جنرل سیکریٹری عارف رحمت اللہ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ،سندھ سوتو کان ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمطلب ،سابقہ فیفا ریفری عبدالطیف بلوچ نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عاکف خان اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام گناہوں کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر