ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ کا افتتاحی میچ برابر

District Football Association West Football Championship

District Football Association West Football Championship

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن فٹ بال چمپئن شپ کا شاندار افتتاح اولڈ گولیمار فٹ بال اسٹیڈیم ٹرانس لیاری پارک پر ہوگیا ۔افتتاحی میچ ڈی ایف اے ویسٹ اور کراچی یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔

وقت مقررہ تک دونوں ٹیموں نے اپنے شاندار اور عمدہ کھیل کی بدو لت گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور اس طرح یہ افتتاحی میچ بر ابری پر ختم ہوگیا ۔چمپئن شپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ویسٹ اسد اللہ عباسی نے مشیر کھیل نیشنل بنک آف پاکستان حاجی غلام محمد خان اور دیگر کے ہمراہ فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر سنیئر نائب صدر ڈی ایف اے ویسٹ مراد بخش بلوچ ،نائب صدر عمر زادہ روغانی ،کوارڈینٹر ویسٹ رضا خان ،صدر ویسٹ ظفر اقبال ،چمپئن شپ کے چیف آرگنائزر، سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری ڈی ایف اے ویسٹ رحیم بخش بلوچ ،نواب شاہ کے معروف فٹ بال آرگنازئر ماسٹر ریاست علی ،و دیگر موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ویسٹ اسد اللہ عباسی نے کہاکہ قیام امن اور صحت مند زندگی کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ہے کھیل صحت مند سرگرمیوںکا اہم جز ہے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر رحیم بخش بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد شہر کے تمام علاقوں میں ہونا چاہیئے انہوں نے ضلعی انتظامیہ ویسٹ کی جانب سے صحت مدن سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر مشیر کھیل نیشنل بنک آف پاکستان حاجی غلام محمد خان نے فٹ بال چمپئن شپ کے انعقاد پر ڈی ایف اے ویسٹ کے تمام عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ایونٹ کا انعقاد تمام ڈسٹرکٹس کے لئے قابل تقلید ہونا چاہیئے تاکہ فٹ بال کے کھیل کو گلی کوچوں تک فروغ دیکر صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ممکن بنا یا جاسکے اس موقع پر افتتاحی تقریب میں مہمانان کو سندھ کی روائتی تحائف اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ریفریز جاوید اقبال ،بخت ذادہ ،دوست محمد اور داد رحمن نے سپروائز کیا جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔