ضلع گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 167 سکولوں میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں، لیاقت علی چٹھہ

Liaquat Ali Chatha

Liaquat Ali Chatha

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 167سکولوں میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں، شہریوں کے تعاون سے مکمل ہونیوالی ان سہولیات میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر، چار دیواری، ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کو بریفنگ اور گورنمنٹ پرائمری سکول منگوال میںاضافی کلاس رومز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ گجرات کے شہری اپنے شہر اور ضلع کی ترقی کے لئے خرچ کرنے میں نہایت فراخدل ہیں اسی جذبے کے پیش نظر منگوال کے شہریوں نے بھی علاقہ میں تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کے لئے کام کا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام سکولوں کونسلوںکی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور ایسے افراد کو سکول کونسلز میں شامل کیا گیا ہے جو نہ وسائل کے انتظام کے ساتھ اپنا وقت بھی دیں سکیں۔

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہل منگوال کے مطالبہ پر اعلان کیا کہ علاقہ میں موجود محکمہ تعلیم کی پانچ کنال سے زائد اراضی پر نیا بلاک بنانے یا نیا سکول بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیںگے۔