ضلع قصور اور لاہور میں 34 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث، بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ضلع قصوراور لاہور میں ڈکیتی، رابری،چوری اور اسلحہ ناجائز کی34سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو اور مجرم اشتہاری سلیم عرف لڈو کھڈیاں کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ملزمان راہگیر سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کرفرار ہورہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خالد محمود نامی شخص نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ کیلوں کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور نقدی 3ہزار چھین کر فرار ہوگئے ہیں اس اطلاع پر پولیس موقعہ پر پہنچی ،ناکہ بندی کی کال کی او ر ساتھ ہی ساتھ ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں انسپکٹر راشد امین بٹ نے ہمراہ دیگر پولیس ملازمین بائی پاس کھڈیاں کے قریب ناکہ بندی کے دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوارتین افراد کومشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور ناکہ توڑتے ہوئے آگے نکل گئے پولیس پارٹی نے انکا پیچھا کیا تو ملزمان کھیتوں میں پوزیشن لیکر مختلف اطراف سے دوبارہ فائرنگ کرنے لگے۔

پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکاہوائی فائر کیے تھوڑی دیر بعد فائرنگ رکی تو ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جبکہ بقایا دو کس ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکو کے قریب سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمدہوا زخمی ڈاکونے اپنا نام سلیم عرف لڈ و بتلایااور مزید بتایا کہ ہم نے تھوڑی دیر پہلے کیلوں کے قریب سے راہگیر سے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کی اور اس سے پہلے بھی کئی وارداتیں کر چکے ہیں جس کو ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ راستہ میں ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والا ڈاکوضلع قصور اور لاہور میں ڈکیتی ،رابری،چوری اور اسلحہ ناجائز کی34سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث اورخطرناک مجرم اشتہاری تھا جس نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا اور رات کے وقت مین شاہراہوں پر راہزنی کی وارداتیں کرتے اور مزاحمت کرنے پر فائرمارنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔

تھانہ کھڈیاں پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈاکوئوں جنہوں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور جن کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ڈاکو ہلاک ہوا کی تلاش کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313