ضلع لیہ میں تحریری و تقریری مقابلوں کے لئے جامع پروگرامز مرتب کروائے جارہے ہیں

Layyah News

Layyah News

لیہ : ضلع لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب تحریری و تقریری مقابلوں کے انعقاد کے لئے جامع پروگرامز مرتب کر کے کا لجز میں مقابلہ جا ت کر وائے جا رہے ہیں جن کا بنیادی مقصد طالب علموں کو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع میسر کر نا ہے۔

یہ بات پر نسپل گورنمنٹ پو سٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین روبینہ نسیم نے مباحثہ کے مقابلوں کے موقع پر کہی۔ روبینہ نسیم بتایا کہ ضلع بھر کے کالجز میں انٹر ، ڈگری و پوسٹ گریجوایٹ سطح پر تین کیٹیگریز تحریری ، تقریری و مباحثہ کے عنوانات سے مقابلے 11 جنو ری تک جاری رہیں گے ضلعی سطح کے مقابلوں کے بعد اول آنے والی طا لب علم ڈویژن کی سطح پر مقابلوں میں شرکت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طا لب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحتیوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ کا باعث ہو رہے ہیں ۔مباحثہ میں گو رنمنٹ گرلز و بوائز کالج کوٹ سلطان ، چوک اعظم ، فتح پور ، کروڑ ، چوبارہ ، مرہان ، پیر جگی کے طالب علموں نے حصہ لیا۔