ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ککول واہ کو سید گوٹھ کے مقام پر 100 فیٹ کا چوڑا شگاف پڑ گیا

DADU

DADU

دادو: ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ککول واہ کو سید گوٹھ کے مقام پر 100 فیٹ کا چوڑا شگاف پڑ گیا۔ جس کے باعث کئی گاؤں پانی میں بھ گئے اور جب کہ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بہی تباہ ہو گئی۔

ضلع دادوکی تحصیل میہڑ میں ککول واہ کو سید گوٹھ کے مقام پر 100فیٹ کاچوڑا شگاف پڑ گیا۔جس کے باعث 7 گاؤں زیر آب آگئے اور جب کہ سیکڑوں ایکڑ ایراضی پر مشتمل فصلیں بہی پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔محکمہ آبپاشی عملہ اطلاع ملنے کے باوجود بہی کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچا۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف عمل رہے۔شگاف پڑنے سے متعدد گاؤں میں علاقہ مکینوں کو سیلابی صورتحال کا سامنہ کرنا پڑا۔کئی گاؤں میں سیکڑوں لوگ پانی میں پہنس گئے۔

جنہیں نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیاں کی جانب سے ریسکو کرنے کے لیے کوئی بہی امدادی کاروائیوں نہیں کی گئیں۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو ئے۔دوسری طرف شگاف پڑنے پر فصلیں تباہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو لاکھوں کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے حفاظتی بندوں کی مرمت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ: فیاض جعفری