ضلعی میونسپل کارپوریشنوں کے ایڈمنسٹریٹرز اپنے اختیارات سے لاعلم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی میونسپل کارپوریشنوں کے ایڈمنسٹریٹرز اپنے اختیارات سے لاعلم، کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال نہ کرسکے کراچی کے انگلش ماڈل اسکول اور لیاری کے درجنوں اسکولوں کے بند ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے 28اگست 2015ء کو ایک حکم کے ذریعے کنٹریکٹ ملازمین پر پابندی لگا دی تھی لیکن گزشتہ ہفتے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اپنے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ ایک بار پھر بحال کردیئے وہیں کراچی کی 6ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز جو کہ کونسل کے اختیارات بھی رکھتے ہیں اور خود آزاد کارپوریشن ہے۔

لیکن ایڈمنسٹریٹرز کے ایم سی سے آنے والے محکمہ تعلیم کے کنٹریکٹ پر موجود اساتذہ کے کنٹریکٹ بحال نہ کرسکے جس سے کراچی میں موجود 20انگلش میڈیم اسکول اور لیاری کے درجنوں اسکولوں کے بند ہونے کا اندیشہ لاحق ہوگیا کیونکہ اساتذہ کے کنٹریکٹ 15اپریل کو ختم ہوچکے ہیں۔

جبکہ شہر میں کوڑے کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال نہ ہونے کے باعث صفائی ،ستھرائی کے کام متاثر ہورہے ہیں جبکہ کے ایم سی ،ڈی ایم سیز میں ملازمین کی سینکڑوں پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔