ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکسزریکوری کا جائزہ میٹنگ ہوئی

Taxes Recovery  Review Meeting

Taxes Recovery Review Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور ملک محمد اسلم کے زیر صدارت ضلع بھر سے پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکسزریکوری کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز انکے آفس میں میٹنگ ہوئی۔

جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ، سرکل افسران اور انسپکٹران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی او ایکسائز نے فرداً فرداًتمام انسپکٹران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ضلع بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 262پراپرٹیز کو سیل کیا گیا جن میں ریسٹورنٹ ، دوکانیں ، مکانات ، ورکشاپس اور کولڈ سٹوریج شامل ہیں جبکہ اسی طرح موٹر وہیکل برانچ کی طرف سے گزشتہ ہفتے کل 995 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں بغیر نمبری ،ڈیفالٹر اور نادہندگان ٹوکن ٹیکس 160 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا اور کاغذات قبضے میں لئے گئے۔

اس موقع پر ڈی او ایکسائز نے تمام افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں اب روزانہ کی بنیادوں پر نادہندگان پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا جائیگا اور اس میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بغیر نمبری ‘ڈیفالٹر ،نان رجسٹریشن گاڑیوں اور نادہندگان پراپرٹی ٹیکس کیخلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے تا کہ ٹیکسز ریکوری کامقررہ ہدف پورا کر کے حکومتی خزانے میں رقوم جمع کروائی جا سکے۔