ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

شیخو پورہ : ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ میں پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چند ماہ میں بہترین کارکردگی کڑی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈی پی ایس کی کامیابی میں بڑا کردار ان والدین کا ہے جنہوں نے بھروسہ رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو اس درسگاہ کا حصہ بنایا۔ اساتذہ کو حسن کارکردگی پر بونس دیا جا گا جبکہ اسی طرز کا ایک سکول فیروزوالہ میں آئیندہ دو سے تین ماہ میں بنا لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے DPS شیخوپورہ کی پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑہ، اظہر شاہ ایڈمنسٹریٹر ، جاوید چوہان اور دیگر بھی شامل ہوئے جبکہ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ننھے بچوں نے عمدہ پرفارمنس سے حاضرین کو دنگ کر دیا اور بھرپور داد وصول کی۔ پوزیشن ہولڈر بچوں میںشیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے مزید کامیابی کے لیے اور بہت کچھ کرنا باقی ہے انہوں کامیاب تعلیمی سال پورا ہونے پر مبارکباد پیش کی اور آئیندہ بھی میرٹ پر داخلہ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مستحق بچوں کے لئے اینڈاؤمنٹ فنڈ اور معالی معاونت کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کیا تا کہ کوئی مستحق بچہ کوالٹی ایجوکیشن سے محروم نہ رہ جائے۔

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony