ضلع بدین میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے ہر ممکن کوشش جائیگی

Badin DC

Badin DC

بدین (عمران عباس) محرم الحرام کے تقدس کو قائم رکھنے کے لیئے ضلع بدین میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے ہر ممکن کوشش جائیگی، ضلع بدین کی پانچوں تحاصیل میں ماتمی جلوس کی آسانی کے لیئے روڈ راستوں کو صاف رکھا جائے ان خیالوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی نے دربار ھال بدین میں مختلف مکتبہ فکر کے علماءاکرام کے اجلاس میں کیا، محرم الحرام کے سلسلے میں بلائے جانے والے اجلاس رینجرس ونگ کمانڈر محمد اعظم خان نے بھی شرکت کی، ڈی سی بدین نے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایات دیں وہ بدین کی پانچوں تحاصیل میں ماتمی جلوس کے گزرگاہوں پر صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ نکلنے والے جلوس میں ماتمیوں کو کوئی پریشانی لاحق نا ہوں۔

انہوں نے تحصیل ٹنڈو باگو میں صفائی کا نظام درست نا ہونے پر ٹی ایم او کو رلیو کرنے کا بھی حکم دیا، ڈی سی بدین نے کہا کہ سب مکتبہ فکر کے افراد کو محرم الحرام کا احترام کرنا چاہیئے ایسی تقاریر نہیں کریں جن سے دوسرے مکتبہ فکر کے لوگوں کے دل مجروع ہوں، انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے پھر بھی شہر کے مختلف راستوں اور چوراہوں پرپولیس کو الرٹ رکھا جائے گا اور مشکوک لوگوں کی نقل مکانی پر نظر رکھی جائے گی، ڈی سی بدین نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ وہ ماتمی جلوس کے ساتھ ایمبولنس کا بھی انتظام کرین،اجلاس میں زاہد حسین خواجہ، امان اللہ کورائی، صوفی نور احمد میمن، مولانا خان محمد جمالی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ او بھی موجود تھے۔