ضلع بدین میں پڑنے والی بارشوں نے متعدد نہروں میں شگاف ڈال دیئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں پڑنے والی بارشوں نے متعدد نہروں میں شگاف ڈال دیئے ہے بارشوں کے دوران نہریں پانی کا معمولی دبائو بھی برداشت نہ کر سکیں ظغیانی اور شگافوں سے پانچ سو سے زائد ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں پانی برد ایک گائوں بھی زیر آب آ گیا۔

ضلع بدین میں پڑنے والی معمول کی ایک بارش نے ہی نہروں کے پشتوں کے منہ کھول دئیے ہیں میر بدین کی میر واہ نہر کو دو مختلف مقامات پر شگاف پڑ گئے، آر ڈی چھتیس اور گائوں فتن مندھرو کے مقامات پہ پڑنے والے بیس اور پچیس فٹ کے شگافوں سے بہنے والے پانی نے تین سو سے زائد اراضی اور گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جبکہ گولارچی کی کھورواہ نہر میں دو بیس اور پندرہ فٹ کے دو شگاف پڑ گئے جن سے بہنے والے پانی سے دو سو سے زائد ایکڑ پہ کاشت دھان اور کپاس کی فصل زیر آب آ گئیں اور گولاڑچی کی جام واہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شکاف پڑنے کے باعث پانی کڑیو گھنور کی نئی کچی آبادی کے کئی گھر زیر آب آگئے۔

اس کے علاوہ بدین کے شہر سیرانی میں میرواہ کینال آرڈی 162 پر 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس کے باعث تین گاؤں حمیر بھیل، منظور لوہار، جت لوندو پانی کے نیچے آ گئے، مقامی افراد کے مطابق شگافوں کو پر کرنے کے لئے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔