ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام دوسری نیشنل پنچک سلت چیپئین شپ اختتام پذیر ہو گئی

Gujarat

Gujarat

گجرات : پاکستان پنچک سلت فیڈریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام دوسری نیشنل پنچک سلت چیپئین شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ دو روزہ نیشنل پنچک سلت چیپئین شپ میں پاکستان واپڈا’ ریلوے’ HEC’ KPK’ پنجاب’ و دیگر محکموں کی ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ممبرصوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ‘ چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہور الٰہی ‘ صدر گجرات ہومیو پیتھک کمیونٹی ڈاکٹر انجم نور دین تھے۔

مہمانوں کا استقبال فیڈریشن کے صدر عبدالحمید اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر شکیل سرور اور مہر طارق محمود نے کیا۔ اس موقع پر مختلف ویٹس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ مہمانوں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔