نیپرا ریگولیٹر بنے ڈکٹیٹر نہ بنے ، عابد شیر علی

Abid Sher

Abid Sher

تربیلا (جیوڈیسک) ایسے اداروں کی وجہ سے تو ہم مصیبت میں ہیں جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ نیپرا ہمیں سہولت دے اڑچن پیدا نہ کرے نیپرا ریگولیٹر بنے ڈکٹیٹر نہ بنے۔

وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تربیلا توسیعی منصوبے کے دورے کےدوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی منصوبوں پر عملی کام کیا ہےجبکہ ماضی میں پیسے بنانے کیلئے تختیاں ہی بدلتی رہی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ چوتھے تربیلاتوسیعی منصوبے سے 1410 میگاواٹ مزید پن بجلی آئندہ سال جولائی میں سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔