ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج ہوتا رہا جس کے ثبوت موجود ہیں، سابق تفتیشی افسر

Doctor Asim Hussain

Doctor Asim Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹرعاصم کیس کے سابق تفتیشی افسر راؤ ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں القاعدہ، لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کا علاج ہوتا تھا جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کیس کے سابق تفتیشی افسر راؤ ذوالفقار نے بتایا کہ میں اپنی تفتیشی رپورٹ میں وہ تمام چیزیں سامنے لایا جو میں نے خود دیکھی ہیں جب کہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ ضیاالدین اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج ہوتا تھا اور ہمارے پاس اس بات کا ریکارڈ موجود ہے۔

کالعدم تنظیم القاعدہ، لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعت کے دہشت گرد اسپتال میں کب سے کب تک زیر علاج رہے اور ان میں 8 ایسے دہشت گرد بھی شامل تھے جن کی حکومت سندھ نے لاکھوں روپے کی ہیڈ منی رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اہم ملزمان میں عمر کچھی جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ، لیاری گینگ وار کے اہم سرغنہ بابا لاڈلا کے بھائی زاہد لاڈلا جو 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے زیر علاج تھا۔