ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین انتقال کر گئے

Aftab Hussain

Aftab Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین جناح ہسپتال میں انتقال کر گئے ، انہیں دو روز قبل رینجرز نے حراست میں لے کر انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ان کا نوے روزہ ریمانڈ بھی منظور کیا تھا ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو روز قبل آفتاب حسین کو حراست میں لیا تھا اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کا نوے روزہ ریمانڈ بھی منظور کروایا گیا تھا ۔

آفتاب حسین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت آفتاب حسین بالکل ٹھیک تھے اور ان کی جسمانی حالت بالکل ٹھیک تھی ۔ دوسری جانب جناح ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آفتاب حسین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور ان کا بلڈپریشر بھی انتہائی زیادہ تھا ۔ ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہے اس بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا ۔