ڈاکٹروں کی معروف تنظیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے حکومت سے آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

PIC  PAFP

PIC PAFP

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ڈاکٹروں کی معروف تنظیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے بھی پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ رولز میں مجوزہ ترمیم کا کالا قانون قرار دیتے ہوئے حکومت سے آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، مذکورہ قانون کو فارما سیکٹر کے قتل کے مترادف قرار دے دیا، قانون سے ڈرگ انسپکٹروں کے رشوت کا ریٹ بٹھ جائے گا۔

اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیرجلد بازی میں پنجاب اسمبلی سے بل منظور کیا گیا،ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پرموٹ کرنے کی سازش کار فرما ہے،ڈاکڑوں ، فارماسسٹس کو دہشتگرد سمجھا جارہا ہے،ظالمانہ سزائوں سے تاثر ملتا ہے کہ حکومت مخصوص طبقہ کو نوازنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے ، پی ای ایف پی کی قیادت کی ہر کال پر لبک کہیں گے ، ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان اکیڈ می آف فیملی فزیشن واہ ٹیکسلا ، حسن ابدال چیپٹر ڈاکٹر سید اسد علی ، سر پرست اعلیٰ ڈاکٹرشاہد نواز ملک، جنرل سیکرٹری پی اے ایف پی واہ ٹیکسلا ، حسن ابدال چیپٹر ، ڈاکٹر الہٰی بخش اعوان ،ڈاکٹر زاہد یوسف،ڈاکٹر برقی،ڈاکٹر امتیاز علی،ڈاکٹر سہیل اقبال،ڈاکٹر شہزاد وسیم ،نے اپنے خطاب کے دوران کیا پی اے ایف پی کے پروگرام میں تنظیم کے مرکزی صدر ڈاکٹرطارق میاں نے ٹیلی فونک خطاب کیا ، ڈاکٹرطارق میاں کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈنینس سے فارما سسٹس کی بھر مار ہوگی جبکہ اس سب کا نقصان بالواسطہ یا بلا واسطہ مریضوں کو اٹھانا پڑے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر غریب عوام کو تنگ کیا جارہا ہے ، اسکا فائدہ بلا شبہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ملے گا ،ڈرگ انسپکٹر کو کلی اختیارات دیکر رشوت کا لا متناہی سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ، اس سے رشوت کا ریٹ بڑھے گا،ڈاکٹروں نے اپنی تجاویز میں کہا کہ فارما سسٹس ، مینو فیکچرز ، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قانون سازی کی جائے ، ترامیم ملکی قوانین سے متصادم ہیں، اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038