ڈاگ اتمانزئی مہمند ایجنسی میں ماربل پہاڑ لیز پر نہ دیا جائے۔ پریس کانفرنس

Press Conference

Press Conference

مہمند ایجنسی: لوئر مہمند تحصیل پنڈ یالی کے علاقہ اتمانزئی ڈاگ کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے مشران نے ماربل پہاڑ کی غیر شفاف اورغیر رسمی طریقے سے لیز پر دینے کے خلاف ایک مشترکہ پریس کانفرس کی۔مقررین نے واضح کیا کہ ڈاگ اتمانزئی میں موجود ماربل پہاڑ جس کا رقبہ تقریباََ 800 ایکڑ بنتا ہے۔ اتمانزئی قوم چار قبیلوں پر مشتمل ہیں جن میں ہاشم کور، حاجی کور،قاسم خیل اور میرک کور شامل ہیں اور ان سب کااس پہاڑ پر یکساں حق بنتا ہیں۔

اب واحد میرک کور نے اس پہاڑ کو عمران ساکن چارسدہ اور سلطان محمد دویزئی کے نام پر لیز کرایا ہیں۔جو کہ یہ اقدام سراسر غلط ،غیر منصفانہ اورغیر رسمی ہیں۔ تینوں قبیلے اس لیز کیخلاف ہیں اور انکو کسی صورت کام کے لئے نہیں چھوڑیں گے۔ اسکے خلاف ہم نے لوئر مہمند اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کو درخواست بھی دے چکے ہیں ۔اور امید کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اس پر بروقت کاروائی کرکے اس لیز کوختم کرکے علاقے میں کشیدگی اورفساد وغیرہ جنم نہیں لیں گے۔

اس کے بر عکس اگر پہاڑلیز پر دیا گیا اور اس پر کام شروع ہوا تو لوگ میں فتنے فساد اور جھگڑے شروع ہوجائیں گے جس کی وجہ سے بہت خون خرابہ ہوسکتی ہیں اوربہت پرانی دشمنیا ں پھر سے تازہ ہوجائیگی۔شرکاء نے مزید واضح کیا کہ اگر ماربل پہاڑ لیز کو نہیں روکا گیا تو ان سے جو بھی ناخوشگوار اورجنگ وجدال کی صورت پیدا ہوگی تو ان حالات کی تمام تر ذمہ داری سلطان محمد ، عمران اورانتظامیہ پر ہوگی۔ اور اگر پولیٹکل انتظامیہ اس ضمن میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریگی اور ہمارے مطالبہ پورا کرنے میں ناکام ہوگئی تو ہم فاٹا سکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔