بہائی ڈاگ بیزئی میں خویزئی بائزئی کا گرینڈ جرگہ

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

مہمند ایجنسی (گل محمد) بہائی ڈاگ بیزئی میں خویزئی بائزئی کا گرینڈ جرگہ۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم ، کرنل فیصل، اے پی اے اپر خویزئی بیزئی پیر عبداللہ شاہ، اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبر، اے پی اے ہیڈکوارٹر حسیب الرحمان خلیل نے جرگے سے خطاب کیا۔

بعد میں پولیٹیکل ایجنٹ نے گورسل پاس کا دورہ کیا اور جلد افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کو کھولنے کی امید دلائی۔اس سے پہلے علاقے کے مشران و ملکان اور عمائدین نے علاقے کے مسائل بیان کی اور انھیں حل کرنے کی درخواست کی۔جرگے سے خویزئی بیزئی کے مشران ملک نادرمنان ، حاجی رویش خان، حاجی احمد، ملک سلطان، ملک مظفر سید کوڈاخیل، زاہد گل اتمرخیل، ملک فضل خالق، ملک باغ محمد داوڑ خیل، جان سید موسیٰ خیل اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائزئی پاکستان کا واحدعلاقہ ہے جہاں بجلی نہیں جبکہ خویزئی کے بعض علاقوں میں اب بھی بجلی نہیں۔ جبکہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی کوڈاخیل روڈ جیسی نعمت سے محروم ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گورسل راستہ کو تجارت کے لیے کھول دیا جائے جس کا پہلے سے ہمارے ساتھ وعدے کیے گئے ہیں لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ انھوں نے اقتصادی راہداری میں حسہ مانگ لیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہماری قربانیوں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ امداد کرے ۔ انھوں انتظامیہ سے نادرا اور پاسپورٹ آفس کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ پورے داوڑ خیل قبیلے کے بلاک کارڈ کو آزاد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ مقررین نے سکولوں اور ہسپتالوں میں سٹاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور خویزئی بیزئی میں لڑکوں کے لیے ہائی سکول جبکہ لڑکوں کے لیے ہائی سکول کے ساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری سکول کا بھی مطالبہ کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ کسی ایک شخص کو سکول اور ہسپتال نہ دو بلکہ اجتماعی اور مشترکہ جگہ پر سکولیں اور ہسپتالوں کو قائم کیا جائے۔

انھوں وزیرستان متاثرین طرح امداد اور گھروں کو آباد کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے ملک کے ساتھ محبت اور وفاداری کا اظہار بھی کیا۔اے پی اے خویزئی بیزئی پیر عبداللہ شاہ نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خویزئی بیزئی کے لیے سات کمیونٹی سکولز منظور ہوئے ہیں جس میں تین لڑکیوں اور چار لڑکوں کے لیے ہیں جو کہ بہت جلد کام شروع کرے گا۔ انھوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ آپریشن میں کافی متاثر ہوا ہے اس لیے ایف ڈی ایم اے اور علاقے کے لوگوں کی مدد سے سروے کرکے ان کے ساتھ مناسب امداد کی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خویزئی بیزئی کے لیے جو 30کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اس کا سروے اور تمام کام مکمل ہو گئے ہیں جس سے بہت جلد علاقے میں تعمیراتی کام شروع کی جائے گی۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کرنل فیصل نے علاقے کے مشکلات کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ علاقہ بہت متاثر ہوا ہے اس لیے اس علاقے کو خصوصی پیکج دی جائے۔

انھوں کہا کہ خویزئی بیزئی کا امن پورے ایجنسی کی امن ہے۔ اس علاقے میں امن اس بات کی ضمانت ہے کہ پورے ایجنسی میں امن ہے جس میں علاقے کے لوگ بہت تعاون کرتے ہیں۔پولیٹیکل ایجنٹ نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علاقے کے لوگوں کو اتفاق کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی شرپسند اس علاقے کا امن خراب نہ کرے۔ علاقے کے لوگوں کو چاہئے کہ تین ماہ تک اگر امن اسی طرح برقرار رہا تو میں گورسل راستہ کھولنے کی ضمانت دیتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ علاقے میں کے تمام RHCsاور سکولوں میں لوکل سٹاف تعینات کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے بینظیر انکم سپورٹ کا سروے علاقے میں شروع کی جائے گی۔

انھوں نے امید دلائی کہ یہ بات ذہن سے نکالوں کہ علاقے کے حالات دوبارہ خراب ہونگے۔کسی کی باتوں اور افواہوں پر توجہ نہ دو بلکہ علاقے کے امن کے لیے ہر وقت کوششوں میں لگے رہو۔انھوں نے کہا کہ سکول اور ہسپتال وہاں تعمیر ہونگے جہاں انرولمنٹ زیادہ ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ آٹا بازار کا سروے کیا جائے گا اور آپ لوگوں ہی کے مرضی پر جہاں چاہئے سکول اور کالج تعمیر کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سم غاخی میں پن چکی تعمیر کی جائے گی جس سے علاقے کے بجلی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA

Khwaizai Baizai Sub Division Qaumi Jirga Mohmand Agency FATA