ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ

Dollar and Euro

Dollar and Euro

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 106 روپے 90 پیسے ہو گئی۔ یورو 70 پیسے اضافے سے 116 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

جبکہ پاؤنڈ بدستور 154 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط ہونے سے مقامی سطح پر بھی اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔