ملکی زمبادلہ ذخائر چھیالیس کروڑ ڈالر کم ہو گئے

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پندرہ سے بائیس مئی کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھیالیس کروڑ ستاون لاکھ ڈالرز کم ہو کر سترہ ارب دو کروڑ ڈالرز ہو گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر سینتیس کروڑ ڈالر سے کم ہو کر گیارہ ارب اکانوے کروڑ ڈالرز جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر نو کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالرز کم ہو کر پانچ ارب گیارہ کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔