پچاس کروڑ ڈالر

Dollars

Dollars

تحریر : روہیل اکبر
گذشتہ روزشہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ تھی بھٹو کے خواب کے مطابق بینظیر پاکستان کو عوامی فلاحی مملکت بنانا چاہتی تھیں مگر ان کے شہادت کے بعد ان کی جماعت پر قابض ہونے والوں نے اس ملک کو جس طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اس کی تاریخ میں کہیں نظیر نہیں ملتی ۔فوج کو دھمکیاں دینے والوں نے جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کیلئے سرکاری اداروں میں کرپشن ‘ بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے و سرکاری اداروں کی کوڑیوں کے مول الاٹمنٹ کے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ سمندر تک بیچ ڈالے ہیں اور ان کا بس نہیں چل رہا ہے کہ کسی طرح عوام کا بھی سودا کرکے اس کے بھی مول چکالیں اور جب ان کی کرپشن سے پردہ اٹھنے لگا ہے

فوج کاروائی کیلئے کمر کس رہی ہے کرپشن اور دہشتگردوں و جرائم پیشہ عناصر کی مالی معاونت کیخلاف افواج پاکستان کے عزم اور رینجرز کی کاروائی کے علاوہ دبئی سے گرفتار ہونے والے گینگسٹر کے انکشافات اور افواج پاکستان کیخلاف بیان کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہونے والوں نے محکمہ جنگلات سندھ کی 9ہزار ایکڑ اراضی پاکستان آرمی کے شہید اہلکاروں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ عوام دشمن حکمران فوج کو دھمکیوں سے مرعوب کرنے میں ناکامی کے بعد اب زمین کی صورت فوج کو سیاسی رشوت کے ذریعے خریدنا چاہتے ہیں مگر فوج بکاؤ ،کرپٹ یا ضمیر فروش ہر گز نہیں ہے اور اسے دھمکایا جاسکتا ہے نہ دبایا جاسکتا ہے اور نہ ہی خریدا جاسکتا ہے

اسلئے عوام کو یقین کامل ہے کہ فوج نے کرپشن کیخلاف جو قدم بڑھایا ہے اسے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹائے گی اور عوام و سرکاری وسائل کو لوٹنے والوں کیخلاف کاروائی کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلاکر تمام ضمیر فروشوں ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں اور کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچائے گی افواج پاکستان نے وطن عزیزسے دہشتگردی،بد امنی اور کرپشن کے خاتمے کا عزم کرلیا ہے اسلئے اب کسی قسم کا سیاسی دباؤ یا رشوت اس کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی

Pakistan Army

Pakistan Army

پاک فوج جلد دہشتگردوں و دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ ،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے مالی،اخلاقی اور سیاسی معاونت کاروں،کرپشن میں ملوث سفید ہاتھیوں و کالی بھیڑوں اور قبضہ مافیا کو قانون کے دائرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچاکر ہی رہے گی کیونکہ اپنے اس مشن و مقصد کیلئے افواج پاکستان کو پوری قوم کی حمایت و تعاون حاصل ہے او ر قوم کو یقین ہے کہ افواج پاکستان پورے ملک میں بلا تفریق و تخصیص غیر جانبدارانہ کاروائی کے ذریعے کرپشن ، دہشتگردی،جرائم ‘اختیارات سے تجاوز،قومی و عوامی استحصال اور سرکاری ونجی اراضی پر قبضے کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا

آجکل اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے وہاں پر پانی ہے نہ بجلی بلکہ کراچی میں گرمی کے باعث پے در پے ہونے والی ہلاکتوں نے ہسپتالوں کے باہر ہاؤس فل کے بورڈ لگا دیے ہیں ایسا برا وقت تہ کراچی والوں پر اس وقت بھی نہیں آیا تھا جب دہشت گردی اپنے عروج پر تھی ایک طرف حکمرانوں کے کھوکھلے نعرے ہیں تو دوسری طرف مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور پانی کی کمی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے غریبوں کے نام پر اقتدار میں آنے والے حکمران غریبوں کے ہی دشمن بنے ہوئے ہیں حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

یہ بحران ملک بھر میں سنگین ترین صورتحال اختیار کرچکا ہے توانائی بحران کے باعث طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کا احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے نہ صرف انہیں پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ حصول اقتدار سے اب تک مسلسل عوام سے جھوٹ بول رہے اور عوام کو دھوکا دے رہے ہیں مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی نئے پاور یونٹس لگانے کے دعوے کئے اور کئی یونٹس کا باقاعدہ افتتاح کرکے عوام کو کئی ہزار میگا یونٹ بجلی کے نیشنل گرڈ میں شامل ہونے کی خوشخبری بھی سنائی

Petrol

Petrol

مگر حالات بتارہے ہیں کہ وہ سب محض طفل تسلیاں تھیں دوسری جانب بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ یکم جولائی سے پٹرول قیمتوں میں اضافے کی نوید بھی سنائی جارہی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ حکمران طبقہ عوام کو مہنگائی ‘ بیروزگاری اور توانائی و پانی بحران کے ذریعے روزی روٹی اور بجلی و پانی کے قصوں میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی ٹیکنیکل کرپشن کی جانب سے عوام اور میڈیا دونوں ہی غافل رہیں اور استحصالی عناصر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹتے اور سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں اس ملک و قوم کے مستقبل کا سودا اطمینان و سکون سے کرسکیں۔

بجلی ،گیس،پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ اور پانی و بجلی کا سنگین ہوتا ہوا بحران اور دہشتگردی و جرائم کا بڑھتا ہوا گراف اس بات کی علامت ہے کہ حکمران عوام کو تحفظ و ریلیف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے صرف مسائل،مصائب اور پریشانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اسی لئے یہ محض جھوٹے دعووں،وعدوں اور اعدادوشمار کے دھوکے کے ذریعے مزید لوٹ مار و کرپشن کیلئے وقت و مہلت حاصل کررہے ہیں

جس کا ثبوت عالمی بنک کی500ملین ڈالر کی امداد ہے جس کے تحت روان سال ستمبر میں 50کروڑ ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے مگر اسکے باوجود ملک و قوم کی حالت و حالات میں کوئی مثبت تبدیلی یا بہتری نہیں آئے گی کیونکہ یہ امداد بھی دیگر حکمران طبقے کے فارن اکاؤنٹس میں چلی جائے گی۔

Rohail Akbar

Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200