ملکی حالات انتہائی تیز رفتاری کیساتھ بہتر ہو رہے ہیں، حافظ طاہر جمیل

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر و صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ ملکی حالات انتہائی تیز رفتاری کیساتھ بہتر ہو رہے ہیں، مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہونے کے نتیجہ میں عوام کا معیار زندگی بلند ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑاھنے سے پاکستان کی عالمی رئینگ بہتر ہورہی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کا روں کا سر مایہ کاری کیلئے رجحان پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں ، گذشتہ زور کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے م۔۔۔ لیا تھا تاہم وزیر اعظم کی قابل قدر پالیسیوں اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے جاندار اقدامات کے نتیجہ میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے جس کے باعث آج پاکستان کا نام سر مایہ کا روں کیلئے محفوظ ز ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

جو کہ 34 ماہ قبل 66ویں نمبر پر تھا یہ حکومت کی بہت بڑی اور بے مثال کا میابی ہے انہوں نے کہا کہ وہ بازارجو چندماہ قبل تک سونے سو نے لگتے تھے آج انھی بازاروں میں گاہکوں کا بے پناہ رش ہونے کی وجہ سے گذرنے کو جگہ نہیں ملتی۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور خوشحالی بھی آرہی ہے ، امید ہے کہ عوام رہتی دنیا تک مو جود ہ حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کو کبھی بھلانہیں سکیں گے۔